مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران میں عوامی جمہوری نظام اور ایران کے اقتدار اور ثبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی اور علاقائی سطح پر آج بھی دہشت گردی کے خلاف اقدام اورامن و صلح کا عملی طور پر منادی ہے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی معاندانہ سازشوں کی کوئي قدر و قیمت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب سے تاوان وصول کرنے کی خاطر اریان کے خلاف بےبنیاد جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں جن کی ایران کی ںظر میں کوئی قدر و قیمت نہیں ہے کوینکہ ایران کی دہشت گردی کے خلاف جنگ عملی جنگ ہے اور ایران نے دہشت گردی کے منہ سے عراق اور شام کی حکومتوں کو معلی طور پر بچایا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران الحمدللہ باثبات ، طاقتور اور پائدار ملک ہے ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں ایران دہشت گردی کے خلاف شام اور عراق کی حکومتوں کی عملی مدد کررہا ہے جبکہ امریکہ اور سعودی عرب عراق اور شام میں دہشت گردوں کی آشکارا اور کھلی حمایت کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹے ممالک کے جھوٹے اور بےبنیاد الزامات کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرکے اپنے ہتھیاروں کو فروخت کررہا ہے سعودی عرب کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیاں کارآمد ثابت ہوئیں اور امریکی صدر ہتھیاروں کی فروخت کی آڑ میں سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس اور تاوان وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ترجمان ن ےکہا کہ خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی معاندانہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں اور امریکہ اور سعودی عرب درحقیقت دہشت گرد گروہوں کے اصلی حامی اور مدد گار ہیں۔
آپ کا تبصرہ